Thursday, November 14, 2024
Homeکھیلپاکستان کے نوح بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن...

پاکستان کے نوح بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ لفٹر نے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا۔ نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور اسکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے اسکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جب کہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ اوپن کیٹیگری میں انہوں نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں تاہم پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اختلافات کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ سے پاور لفٹنگ کے کھیل میں سوئچ کرلیا ۔

نوح دستگیر بٹ نے مزید کامیابیوں کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو شاندار استقبال کریں گے، محمد رضوان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان...

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے اوپننگ جوڑی پر خاموشی توڑ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے...

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...

بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

More like this