The ODI series between Pakistan and Sri Lanka begins.-PCB
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جب کہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 13 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے اسکواڈ میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
سیریز کے دوران کمنٹری پینل میں وقار یونس، عامر سہیل، عروج ممتاز، رسل ارنلڈ اور روشن ابے سنگھے شامل ہوں گے، جب کہ زینب عباس پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔
میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھ رہی ہے اور بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، تاہم سری لنکن بولرز اچھا مظاہرہ کریں گے۔





