Thursday, February 13, 2025
Homeپاکستانحکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا...

حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

Published on

حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اعلان کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز پندرہ اگست سے ہوگا، گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردیے گئے، جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو احکامات دیے ہیں کہ تمام کلاسز میں پنکھے فعال ہونے چاہییں، اسکولوں میں پینے کے لیے پانی کے کولرز کی موجودگی کو لازمی بنایا جائے، اسکول ٹائمنگ میں بچے کھلی جگہ یا پارک میں نہ جائیں۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this