Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلکرکٹسابق کرکٹر نے محمد رضوان کو وائٹ بال کی کپتانی کا مشورہ...

سابق کرکٹر نے محمد رضوان کو وائٹ بال کی کپتانی کا مشورہ دے دیا

سابق کرکٹر نے محمد رضوان کو وائٹ بال کی کپتانی کا مشورہ دے دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے قومی ٹیم کی وائٹ بال کی کپتانی کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تجویز کیا ہے۔

ایک مقامی نیوز آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے، سابق فاسٹ باؤلر نے رضوان کا نام بطور کپتان تجویز کیا.

انہوں نے کہا کہ محمدرضوان نے ماضی میں کے پی کے کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس جیتنے میں مدد کرکے اپنی کپتانی کو ثابت کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی گزشتہ برسوں سے مستقل رہی ہے وہ اس کام کے لیے بہترین انتخاب ہیں بابر اس کے لیے بہترین نہیں ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان کے موجودہ وائٹ بال کپتان بابر اعظم حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قومی ٹیم کے جلد باہر ہونے کے بعدتنقید کی زد میں ہیں۔

سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کھلاڑیوں وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے حالیہ فیصلے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا مشورہ دیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments