
The first T20 between Pakistan and South Africa will be played today-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، ٹریننگ سیشن کنگس میڈ اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے نئے کھلاڑی ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں حالانکہ بیرون ملک سیریز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں۔