
The final of the Asian Hockey Champions Trophy will be played today between China and India
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت آج ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان چین کو ہرا کر پانچویں ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گا۔ یاد رہے چین اور بھارت کا ٹاکرا آج دن تین بجے ہوگا۔