الرئيسيةکھیلفٹ بالنیدرلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر جوہن نیسکنز 73 سال کی عمر میں انتقال...

نیدرلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر جوہن نیسکنز 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈسیک) تفصیلات کے مطابق ڈچ فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی کہ نیدرلینڈ کے مشہور فٹبالر جوہن نیسکنز 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جوہن نیسکنز ایک بہترین مڈفیلڈر تھے اور ایجیکس اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے ساتھ 1970 کی دہائی میں “ٹوٹل فٹبال” کی طرز کو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈچ فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا، “جوہن نیسکنز کے انتقال سے ڈچ اور بین الاقوامی فٹبال دنیا ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے۔”

نیسکنز نے ڈچ ٹیم کے لیے 49 میچ کھیلے اور وہ 1974 اور 1978 کے ورلڈ کپ کے فائنلز تک پہنچنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ایجیکس کلب کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے تین بار یورپی کپ اور دو بار ملکی لیگ جیتی۔ بعد میں انہوں نے بارسلونا میں پانچ سال گزارے اور ان کے ساتھ کوپا ڈیل رے اور یورپی کپ ونر کپ بھی جیتا۔

ڈچ فیڈریشن نے کہا، “جوہن نیسکنز کا نام ہمیشہ ایجیکس اور بارسلونا کے ساتھ ان کی یورپی کامیابیوں اور ڈچ قومی ٹیم کے لیے دو ورلڈ کپ فائنلز تک پہنچنے کے ساتھ جڑا رہے گا۔”

“ان کی مہارت، بہترین سمجھ بوجھ، اور شاندار پنالٹی کِکس نے انہیں ہمیشہ ڈچ فٹبال کے سب سے ممتاز اور محبوب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رکھا۔”

نیسکنز نے 1991 میں بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف کلبوں کی کوچنگ کی اور 1995 سے 2000 تک ڈچ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہے۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this