Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سینیئر منیجر وہاب ریاض نے ٹیم کی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سینیئر منیجر وہاب ریاض نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سینیئر منیجر وہاب ریاض نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کرائی.

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نے اسکل فل کرکٹ نہیں کھیلی کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا کھلاڑیوں میں پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔

یاد رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments