Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 : سلمان بٹ نے اپنی پاکستانی ٹیم...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 : سلمان بٹ نے اپنی پاکستانی ٹیم کا انتخاب کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

سلمان، جو اب کمنٹیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے مین ان گرین کے لیے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا جو کہ تجربے کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی صلاحیتوں پر مشتمل ہے۔

اسکواڈ میں پرسکون کھلاڑیوں کا مرکب ہے محمد رضوان، اور بابر اعظم کے ساتھ ساتھ صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اور اعظم خان جیسے ہارڈ ہٹرز شامل

سلمان نے اسپنر اسامہ میر کو ابرار احمد پر منتخب کیا جب کہ انہوں نے پیسر حارث رؤف کو کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے پر میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ بننے کے لیے حمایت کی۔

سلمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میری رائے میں حارث کا اسکواڈ میں ہونا ضروری ہے لیکن انہیں ٹورنامنٹ سے پہلے چند میچز کھیلنے چاہئیں ان حالات میں ریورس سوئنگ کارآمد ثابت ہوگی اور ہمیں ڈیتھ بولر کی ضرورت ہے.

اس دوران انہوں نے عامر جمال کو پیس بولنگ آل راؤنڈر قرار دیا اور اس کے پیچھے دلیل دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈرز میں، انہیں عامر جمال پر غور کرنا چاہیے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی باؤلنگ کی لیکن نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میں ناکام رہے، تاہم، انہیں بطور تیز رفتار آل راؤنڈر ہونا چاہیے
پاکستان کے لیے سلمان بٹ کا ورلڈ کپ اسکواڈ:

بابر اعظم (ج) محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments