Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلاسٹاک ہوم اوپن: جیکب فیرنلے نے کورنٹن موٹیٹ کو شکست دے...

اسٹاک ہوم اوپن: جیکب فیرنلے نے کورنٹن موٹیٹ کو شکست دے کر مسلسل 13واں میچ جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے جیکب فیرنلے نے اسٹاک ہوم اوپن میں فرانس کے کورنٹن موٹیٹ کو شکست دے کر اپنی لگاتار فتوحات کا سلسلہ 13 میچوں تک بڑھا دیا۔ ایک سال پہلے تک فیرنلے کی عالمی درجہ بندی میں کوئی پوزیشن نہیں تھی، لیکن لگاتار چار چیلنجر ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گیے ہیں۔

فیرنلے جن کی عمر23 سال ہے ، نے چند ہفتوں کی چھٹی کے بعد سویڈن میں اے ٹی پی 250 ایونٹ کے مین ڈرا میں پہنچنے کے لیے دو کوالیفائنگ میچز جیتے۔ انہوں نے موٹیٹ کو 6-2، 7-6 (7-5) سے شکست دے کر ڈچ کھلاڑی اور ساتویں سیڈ ٹیلن گریکسپور کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ طے کیا۔

یہ فیرنلے کی اے ٹی پی ٹور میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے پہلے اس نے جولائی میں ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں وائلڈ کارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

اے ٹی پی کے اعداد و شمار کے مطابق، فیرنلے نے دنیا میں 98 ویں نمبر پر پہنچ کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جنوری 2023 میں وہ 646 ویں نمبر پر تھے، اور ستمبر 2023 میں 1,893 ویں پوزیشن پر تھے۔ یہ 2000 کے بعد سے ٹاپ 100 میں چوتھا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this