Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسری لنکن بلے باز پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد

سری لنکن بلے باز پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد

Published on

spot_img

سری لنکن بلے باز پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈکویلا کو ڈوپنگ کی خلاف ورزی کی وجہ سے تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈکویلا حال ہی میں ختم ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2024 کے دوران ورلڈ اینٹی ڈوپنگ گائیڈ لائنز کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے تھے۔

ایس ایل سی کی ایک میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔

یہ ٹیسٹ، جو سری لنکا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی طرف سے لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے دوران کیا گیا تھا، کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیےایس ایل سی کے جاری عزم کا حصہ ہے۔

یہ اقدام، وزارت کھیل کے تعاون سے اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا ہے اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرکٹ ممنوعہ چیزوں کے اثر سے پاک رہے۔

ایل پی ایل کے 2024 ایڈیشن میں گال مارولز کی قیادت کرنے والے نیروشن ڈکویلا نے آخری بار مارچ 2023 میں بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔

تاہم، انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی حالیہ ٹی ٹوئٹی سیریز کے لیے قومی کال موصول ہوئی لیکن وہ تینوں میں سے کسی ایک میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے پہلے بھی کئی تنازعات میں ملوث رہےہیں.

نیروشن ڈکویلا نے 137 میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور دو سنچریوں اور 32 نصف سنچریوں کی مدد سے 4,841 رنز بنائے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this