Sri Lanka announces preliminary squad for T20 World Cup 2026, Shanaka appointed new captain-AFP
کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شناکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سری لنکا کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد لیا گیا، جہاں اسالنکا نے بیماری کی وجہ سے صرف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کی تھی بعد ازاں شناکا نے ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے دوران ٹیم کی قیادت کی، جس میں زمبابوے بھی شامل تھا۔
چیف سلیکٹر پرمودیا وکرماسنگھے کے مطابق، یہ فیصلہ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اور ہائی پرفارمنس سربراہ جیروم جیارتنے کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا اسالنکا کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے باوجود ابتدائی اسکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے۔
سری لنکا کی ابتدائی ٹیم: داسن شاناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، کامل مشرا، کوسل پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، جنیت لیاناگے، چارتھ اسالنکا، کمیندو مینڈس، پاون رتھنائیکے، سہان آراچیگے، ونیندو ہسارنگا، نوواناتھراگا، دوناتھارا، دھننجی ایشان ملنگا، دشمنتھا چمیرا، پرمود مدوشن، متھیشا پاتھیرانا، دلشان مدوشنکا، مہیش تھییکشنا، دوشن ہیمانتھا، وجے کانتھ ویاس کانتھ، تراوین میتھیو




