Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالاسپینش لالیگا: بارسلونا کو ریال سوسیڈاد کے ہاتھوں دوسری لالیگا شکست

اسپینش لالیگا: بارسلونا کو ریال سوسیڈاد کے ہاتھوں دوسری لالیگا شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا کو سیزن میں صرف دوسری لا لیگا شکست کا سامنا ریال سوسیڈاد کے خلاف کرنا پڑا، کیونکہ ان کے نوجوان اسٹار لیمائن یامل انجری کی وجہ سے یہ میچ میں نہیں کھیل سکے۔

اس نتیجے نے پوائنٹس ٹیبل میں بارسلونا کو چھ پوائنٹس کی برتری دلوا دی ہے،جبکہ ان کے پاس ایک میچ ابھی باقی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں شیرالڈو بیکر کا گول میزبان ٹیم کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنی جیت کو یقینی بنایا لیکن مزید گول کرنے کے کئی بہترین مواقع ضائع کر دیے۔

Leaders Barcelona Stumbled In Surprise 1-0 Against Real Sociedad
Leaders Barcelona Stumbled In Surprise 1-0 Against Real Sociedad
Photo-AFP

رابرٹ لیوینڈوسکی کے پہلے ہاف کے گول کو آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، جو بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک کے لیے ایک مشکل لمحہ تھا۔

کاتالان ٹیم (بارسلونا)، جو کہ سان سیباسٹین کے اپنے پچھلے چار دوروں میں جیت چکی تھی، اس بار گول کرنے میں ناکام اور دفاع میں غیر محفوظ دکھائی دی۔

Barcelona suffer shock defeat against Real Sociedad
Barcelona suffer shock defeat against Real Sociedad
Photo-AFP

فرینکی ڈی جونگ کی کمزور کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے دانی اولمو کو متعارف کرایا گیا، لیکن یہ تبدیلی بھی میچ کو ان کے حق میں کرنے میں ناکام رہی۔

بارسلونا کے 17 سالہ اسپین کے انٹرنیشنل کھلاڑی لیمائن یامل، جو چیمپیئنز لیگ میں ریڈ سٹار بیلگریڈ کے خلاف میچ میں معمولی چوٹ کا شکار ہوئے تھے، بھی اس میچ میں موجود نہیں تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں، بارسلونا ایک بھی گول پر شاٹ لگانے میں ناکام رہی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this