
South Africa vs Bangladesh: 307 runs for 2 wickets thanks to D Zorzi of South Africa-Cricket South Africa
جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش:جنوبی افریقہ کے ڈی زورزی کی بدولت 2 وکٹ پر 307 رنز
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز ٹونی ڈی زورزی اور ٹرسٹن اسٹبس دونوں نے پہلی ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں جس کی بدولت سیاحوں نے بنگلہ دیش کے خلاف منگل کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 2 وکٹ پر 307 رنز بنائے۔
اس جوڑی نے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرنے کے بعد شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، اور دوسری وکٹ کے لیے 201 کی شراکت قائم کی۔
ڈی زورزی نے211 گیندوں پر 141 رنز بنا کر ناقابل شکست دن کا اختتام کیا، جب کہ اسٹبس 106 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے.

ڈی زورزی بدھ کو ڈیوڈ بیڈنگھم کے ساتھ اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے، جو 18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جب خراب روشنی نے کھیل کو جلد بند کر دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
جنوبی افریقہ نے گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔