
South Africa announces squad for Pakistan tour, Quinton de Kock returns-Image Credit: AFP
کرکٹ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم دورے کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایڈن مارکرم کو عبوری قیادت سونپی گئی ہے کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل نہیں ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ ملر کپتان ہوں گے، جبکہ ون ڈے میچز میں عبوری قیادت میتھیو بریٹزکی کریں گے وکٹ کیپر بیٹر کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور وہ اب دونوں وائٹ بال فارمیٹس میں دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جبکہ دوسرا 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو پنڈی سے ہو گا، جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔ سیریز کا اختتام تین ون ڈے میچز سے ہو گا جو 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ
ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج*، ویان ملڈر، سینوران مٹھوسامی، کگیسو ربادا، ریان رکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریائن، کائل ویریانے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
ڈیوڈ ملر (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کونئنٹن ڈی کوک، ڈونووین فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لونگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-درے پریٹوریئس، اینڈیلے سیمیلانے، لیزاڈ ولیمز۔
ون ڈے اسکواڈ
میتھیو بریٹزکی (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندری برگر، جیرالڈ کوٹزی، کونئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈی زورزی، ڈونووین فریرا، بیورن فورچوئن، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لونگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-درے پریٹوریئس، سنیتمبا قیشیلے۔