Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مایہ ناز کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے صف اوّل کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کریں، میڈل جیتیں، جیولن تھرو میں وہ پوری طاقت اور تکنیک آزمائیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مایہ ناز کارکردگی دکھائیں، سونے کا تمغہ ہم دیں گے اور ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی دیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم ارشد ندیم کے لیے دعاگو ہے، وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں، کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم کا مقابلہ آج رات 11 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this