پاکستانی اسکواڈ کے سات ارکان آسٹریلیا پہنچ گئے
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے کل سات ارکان بشمول بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آسٹریلیا میں 4 نومبر سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے روانہ ہوئے۔
بابر، شاہین اور نسیم کی تینوں کے علاوہ محمد عرفان خان، حارث رؤف اور فیصل اکرم سمیت تین اور کھلاڑی میلبورن پہنچ گئے۔
پاکستان کے وائٹ بال اسکواڈ کا دوسرا گروپ آج کراچی سے میلبورن کے لیے روانہ ہوگا روانگی سے قبل وائٹ بال کے نئے کپتان محمد رضوان کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔
آسٹریلیا کا دورہ 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد بلاوایو، زمبابوے میں وائٹ بال کی سیریز ہوگی، جو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دوروں سے قبل وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا ہے۔