Pakistan vs Australia T20 series: Ticket price and sales schedule released-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ سیریز 29 اور 31 جنوری جبکہ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے کرائی جائے گی۔
یہ سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری سمجھی جا رہی ہےمورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا یہ پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔




