Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی شیڈول کی تصدیق

پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی شیڈول کی تصدیق

Published on

پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی شیڈول کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان کا مقابلہ 10، 12 اور 14 مئی 2024 کو ڈبلن کے کلونٹارف میں میزبانوں سے ہوگا میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

یہ سیریز جون میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے طور پر کام کرے گی دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں 16 جون 2024 کو دوبارہ ٹکرائیں گی۔

آئرلینڈ میں مقابلےکے بعد پاکستان انگلینڈ جائے گا جہاں وہ موجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئنز کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز کا شیڈول:

مئی10 : کلونٹارف میں پہلا ٹی ٹوئنٹی

مئی 12: کلونٹارف میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی

مئی 14: کلونٹارف میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی

واضح رہے کہ پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کاکول میں فٹنس کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں جو 25 مارچ سے شروع ہوا تھا۔

حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کو بلایا گیا ہے اس دوران پی ایس ایل 9 کے ٹاپ پرفارمرز میں سے ایک بلے باز عثمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کیمپ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this