
Pakistan beat Sri Lanka 5-1
�
اردو اینٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، ساف انڈر 17 فٹبال چیمپین شپ میں پاکستان نے آج بھوٹان میں اپنا آخری گروپ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا. پاکستانی ٹیم نے کھیل میں پہلے برتری حاصل کرتے ہوئے شبھن کریم کےگول سے برتری حاصل کی. پہلے ہالف میں پاکستان نے کھیل پہ گرفت مظبوط رکھی اور کھیل کے 30ویں منٹ میں سعید کاطمی کے کراس پر محمد طلحہ نے ہیڈر پہ گول کر کہ پاکستانی ٹیم کی برتری میں 2-0 اضافہ کر دیا.

کھیل کے 35ویں منٹ میں محمد طلحہ کے کراس پر شبھن کریم نے گول کر کہ پاکستان کے لیے تیسرا گول کر دیا. میچ میں چوتھا گول شہاب احمد نے کیا مگر آف سائیڈ ہنے کی بنا پر ان کا گول نامنظور ہوا. پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے ہالف میں پہ در پہ حملے کیے اور مسلسل سری لنکا پہ دباو بنائے رکھا. پاکستان کے اٹیکرز نے گراونڈ کے دائیں اور بائیں جانب سے سری لنکا کے گول پہ حملے جاری رکھے. پہلے ہالف میں 2 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس میں سری لنکا کی ٹیم نے اٹیک کیا مگر پاکستانی ڈیفینڈرز نے اسے ناکام بنایا اور جوابی حملے میں پاکستان کا اٹیک سری لنکا کے ڈیفینڈرز نے روک لیا.
دوسرے ہالف کے 46 ویں منٹ میں پاکستانی اٹیکرز کے اٹیک کو سری لنکا کے دفاعی کھلاڑی نے روکنے کی کوشش میں اپنے گول میں بال ڈال دیا جس سے پاکستانی برتری بڑھ کر 4-0 ہو گئی. کھیلکے55ویں منٹ میں عبدلغنی نے گول کر کہ پاکستان کو 5-0 کی فیصلہ کن برتری دلا دی.

کھیل کے 76ویں منٹ میں سری لنکا کے ظفر اللہ زکریا نے گول کر کہ سری لنکا کے لیے ٹورنامنٹ کا دوسرا اور میچ کا پہلا گول کر دیا. پاکستان نے کھیل میں بہتر کھیل کر نہ صرف اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا. پاکستان سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کریگا.