Friday, November 15, 2024
Homeکھیلایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم...

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاونس سے محروم

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چین میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاونس سے محروم ہے، کھلاڑیوں کو تاحال کیمپ کا ڈومیسٹک الاؤنس اور دورہ چین کا انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کی برانز میڈلسٹ ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے، کھلاڑیوں کو نہ تو کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا ڈیلی الاونس ملا ہے اور نہ ہی چین میں 25 روز کا انٹر نیشنل ڈیلی الاونس مل سکا ہے ۔ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار روپے جبکہ انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے ۔

پاکستان ہاکی ٹیم چین کے دورے پر 24 اگست کو روانہ ہو ئی اور چیمپئیز ٹرافی سے قبل وہاں پریکٹس میچز کھیلے لیکن کھلاڑیوں کو فیڈریشن ایشین چیمپئینز ٹرافی سے ایک روز پہلے سے ڈیلی الاؤنس پر زور دینے کا کہہ رہی ہے ۔ کھلاڑیوں کا فیڈریشن سے مکمل 25 روز کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ ہے ۔

کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے ڈیلی الاؤنس کے لیے رابطہ کیا تو انہیں جواب دیا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی ، ڈیلی الاؤنس جلد دیں گے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گزر بسر مشکل ہے ، ان حالات میں ڈیلی الاؤنس نہ ملنے سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں ، حکومت سے اپیل ہے کہ ڈیلی الاؤنس ہمارا حق ہے وہ تو دلایا جائے۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this