Friday, January 10, 2025
Homeکھیلجمیکا کے روزے اسٹونا نے مردوں کے ڈسکس تھرو میں پہلا اولمپک...

جمیکا کے روزے اسٹونا نے مردوں کے ڈسکس تھرو میں پہلا اولمپک میڈل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جمیکا سے تعلق رکھنے والے روزے اسٹونا نے اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں طلائی تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ رکھنے والے لتھوانیا کے میکولاس ایلیکنا کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ اولمپکس میں ڈسکس ایونٹ میں جمیکا کا یہ پہلا تمغہ تھا۔

Jamaica's Stona upsets Alekna to win discus gold
Jamaica’s Stona upsets Alekna to win discus gold
photo-World Athletics

الیکنا کے جیتنے کی امیدیں اس لیے بھی زیادہ تھیں کیونکہ اس نے حال ہی میں ڈسکس 74.35 میٹر پھینک کر ایک طویل عرصے سے قائم عالمی ریکارڈ کو توڑا ہے ۔ مقابلے کے دوران، انہوں نے 68.55 میٹر کی تھرو سے شروعات کی اور پھر 69.97 میٹر تک کامیابی حاصل کی اور 20 سال قبل اپنے والد کا قائم کردہ اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔ تاہم، اس کے بعد اسٹونا نے ڈسکس 70.00 میٹر پھینکا،اس کے بعد الیکنا نے مزید دو بار کوشش کی لیکن وہ اسٹونا کے 70.00 میٹر سے زیادہ دور نہ پھینک سکے۔
 Roje Stona Wins Jamaica's First Olympic Gold In Men's Discus With Record Throw
Roje Stona Wins Jamaica’s First Olympic Gold In Men’s Discus With Record Throw

اسٹونا نے کہا کہ اسے لگا کہ اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے اس نے اپنا سب کچھ دے دیا۔ جمیکا اپنے سپرنٹرز کے لیے مشہور ہے، لیکن اس جیت نے پیرس اولمپکس میں تھرونگ ایونٹس میں ان کی کامیابی میں اضافہ کیا، جہاں انہوں نے شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ اور خواتین کی ٹرپل جمپ اور مردوں کی لمبی چھلانگ میں چاندی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this