Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹروہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جیت کی وجہ...

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جیت کی وجہ بتا دی

Published on

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں جیت کی وجہ بتا دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ، چیف سلیکٹر اجیت آگرکر اور سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کی جیت کے لیے تین ستون قرار دیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے تینوں ستونوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے اعدادوشمار یا نتائج پر زور دینے کے بجائے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کی تھی۔

روہت نے کہا کہ یہ میرا خواب تھا کہ اس ٹیم کو تبدیل کروں اور اعدادوشمار، نتائج کے بارے میں زیادہ فکر نہ کروں تاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ایسا ماحول بنائیں جہاں لوگ وہاں سے باہر جا کر زیادہ سوچے بغیر آزادانہ طور پر کھیل سکیں.

ہندوستان دوسری بار 2024 میں روہت شرما کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب رہے۔

روہت نے شاہ، ڈریوڈ اور آگرکر سے ملنے والے تعاون کی تعریف کی جس نے انہیں ٹیم کی موثر قیادت کرنے کا موقع دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ 37 سالہ کھلاڑی نے ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے خلاف 2، نیوزی لینڈ کے ساتھ3 اور آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this