Rohit Sharma and Virat Kohli's central contracts likely to be reduced, Indian media reports-AFP
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئندہ کنٹریکٹ سائیکل میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اے پلس درجہ دینے کا امکان نہیں رکھتا۔ دونوں سینئر کھلاڑی صرف ون ڈے فارمیٹ کھیل رہے ہیں جس کے باعث ان کے میچز کی تعداد کم ہے، اور یہی وجہ ان کی کیٹیگری میں تنزلی بن سکتی ہے۔
اے پلس کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں، تاہم اے کیٹیگری میں آنے کی صورت میں دونوں کا معاوضہ 5 کروڑ روپے رہ جائے گا اس طرح ان کے مرکزی معاہدے میں تقریباً 2 کروڑ روپے سالانہ کمی متوقع ہے۔
بی سی سی آئی نے اپریل 2025 میں جاری کیے گئے کنٹریکٹس میں دونوں کھلاڑیوں کو برقرار رکھا تھا، مگر اگلے سائیکل میں کٹوتی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔






