Thursday, January 9, 2025
Homeانڈیارکی پونٹنگ امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے ہیڈ...

رکی پونٹنگ امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے ہیڈ کوچ مقرر

Published on

رکی پونٹنگ امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے ہیڈ کوچ مقرر

اردو انٹنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو یو ایس میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں واشنگٹن فریڈم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے. رکی پونٹنگ نے گزشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ واشنگٹن فریڈم میں شامل ہونے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ اور اب وہ باقاعدہ طور پر واشنگٹن فریڈم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں.
واشنگٹن فریڈم کے مالک سنجے گوول نے کہا کہ پونٹنگ کی تقرری سے میجر کرکٹ لیگ کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ واقعی عروج پر ہے۔ میں واشنگٹن فریڈم میں شامل ہر ایک شخص سے کافی متاثر ہوا ہوں.
واضح رہے کہ رکی پونٹنگ اس سے پہلے آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں.
میجر لیگ کرکٹ امریکہ کی ایک نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جس کا پہلا سیزن 13 جولائی 2023 کو شروع ہوا تھا.
اور اس لیگ میں خاص طور پر IPL سے کافی اہم سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
چار IPL کلبوں کے مالکان, کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلز , میجر کرکٹ لیگ کے چھ ٹیموں میں سے چار ٹیموں کے مالک ہیں، باقی دو ٹیموں کو آسٹریلیا کی ریاستی تنظیموں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز اور کرکٹ وکٹوریہ کی حمایت حاصل ہے۔
امریکہ اس سال ویسٹ انڈیز کے ساتھ یکم جنوری سے 29 جون تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھی کر رہا ہے

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this