Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsلاہور میں خواتین کی حلوہ کے پوسٹر اٹھا کر اے ایس پی...

لاہور میں خواتین کی حلوہ کے پوسٹر اٹھا کر اے ایس پی شہربانو کی سربراہی میں ریلی

Published on

لاہور میں خواتین کی حلوہ کے پوسٹر اٹھا کر اے ایس پی شہربانو کی سربراہی میں ریلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی کی سربراہی میں خواتین کی آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے ایس پی شہربانو نقوی کی سربراہی میں منعقد کی گئی آگاہی واک میں خواتین نے عربی لفظ حلوہ کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

ساتھ ہی خواتین نے” کبھی نہیں”، “عورتوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ” جیسے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔

آگاہی واک میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ خواتین نے بھی شرکت کی اور اے ایس پی شہربانو نے آگاہی واک کی سربراہی کی۔

آگاہی واک کے اختتام پر اے ایس پی شہربانو نے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لاہور میں عربی حروف تہجی کا لباس پہنے خاتون پر 200 افراد نے حملہ کیا تو وہاں ارد گرد موجود دیگر 600 افراد خاتون کی مدد کے لیے کیوں نہیں آئے؟

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کرنا یقینی طور پر پولیس کا کام ہے لیکن عام افراد کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد لوگوں کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ اے ایس پی شہربانو کی سربراہی میں پولیس کی آگاہی واک ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں 26 فروری کو عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر ایک خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے مارنے کی کوشش کی تھی، جنہیں پولیس نے بروقت پہنچ کر بچایا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Latest articles

رسالپور میں پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس...

یو اے ای کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب...

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون...

More like this