Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانرحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم...

رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک

Published on

spot_img

رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار تک پہنچ گیا، بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

رحیم یار خان:کچے کے علاقے میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this