
Punjab teams will be selected through open trials for the National Games; DG Sports Punjab
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کانہوں نے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا،کراچی میں ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے صوبے کے تمام ڈویژنز میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
اہم اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ایم کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر عطا الرحمان، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اقبال نے کہا کہ مختلف گیمز میں پنجاب کی ٹیموں کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں شفاف ٹرائلز کے انعقاد کے لیے مختلف سلیکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ سے وظائف دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پنجاب کے کھلاڑیوں کی اعلیٰ سطح کی تربیت کے لیے کوالیفائیڈ کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں کیمپ بھی لگایا جائے گا۔