PSL's eighth team, Sialkot, sold for Rs 185 crore-PCB
مسٹر حمزہ مجید کی ملکیت اوز ڈویلپرز نے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تاریخی نیلامی میں 1.85 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر آٹھویں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کی ملکیت حاصل کر لی۔
نیلامی میں کمپنی کو i2c کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا، تاہم حتمی مرحلے پر اوز ڈویلپرز سب سے زیادہ بولی دینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آٹھویں ٹیم کی بنیادی قیمت 1.70 ارب روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ بولی میں کم از کم اضافہ ایک کروڑ روپے رکھا گیا بولی کے اختتام پر سب سے زیادہ درست بولی کو عارضی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جو 2018 میں چھ ٹیموں تک پھیل گئی اب لیگ مزید توسیع کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے پی سی بی نے نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد، فیصل آباد، مظفرآباد، گلگت اور سیالکوٹ کو ممکنہ شہروں کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا۔



