PSL 11: Multan Sultans beat Hyderabad Kingsmen by 6 wickets-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔
حیدرآباد کی جانب سے معاذ صداقت اور شرجیل خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ دیگر بیٹرز نے بھی ذمہ دارانہ شراکتیں قائم کیں۔
جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف کا پراعتماد تعاقب کیا صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ اسٹیو اسمتھ، شان مسعود اور عرفات منہاس نے بھی اہم رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا یہ ایونٹ میں ملتان کی مسلسل دوسری فتح ہے، جبکہ حیدرآباد کو تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔




