PSL 11: Mohsin Naqvi holds ceremony in honor of local and foreign players-PCB
لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی اور آفیشل ترانے کی لانچنگ بھی کی گئی۔
اپنے خطاب میں محسن نقوی نے اعلان کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے انہوں نے کرکٹ شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے اور امید ہے کہ آج کی یہ قربانی مستقبل میں بہتر نتائج کا سبب بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ بن چکا ہے اور اسے مزید ترقی دینا پی سی بی کی ترجیح ہے تقریب میں فرنچائز مالکان، ٹیموں کے کپتان، کوچز، قومی کھلاڑیوں اور متعدد غیر ملکی کرکٹرز نے شرکت کی، جبکہ اہم سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔





