PSL 11 begins today with a bang, Lahore Qalandars and Hyderabad Kings face off-PSL
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آج باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرزاور نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگز مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے آغاز پر کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، تاہم اس بار میچز اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران سے بچاؤ کے پیش نظر حکومتی فیصلے کے تحت تمام مقابلے خالی گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔
یہ اہم مقابلہ جمعرات، 26 مارچ کو شام 7:00 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔





