
PSG win thriller in Monaco but lose Donnarumma to facial injury Photo-AFP
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے گول کیپر جانلوئیجی دوناروما کو لیگ 1 کے میچ میں موناکو کے خلاف کھیلتے ہوئے چہرے پر چوٹ لگنے کے باعث کھیل چھوڑنا پڑا۔ میچ کے 22ویں منٹ میں موناکو کے ڈیفنڈر ولفریڈ سنگو کا بوٹ حادثاتی طور پر دوناروما کے چہرے پر لگا، جس کی وجہ سے انہیں 10 ٹانکے لگے۔ دوناروما کی جگہ متوی سیفانوف کو میدان میں اتارا گیا جب میچ ابھی 0-0 تھا ۔
موناکو کے کھلاڑی سنگو کے اس اقدام کو لاپرواہی قرار دیا گیا، لیکن ریفری نے اسے یہ کہہ کر سزا نہیں دی کیونکہ کہ یہ غیر ارادی تھا۔
پی ایس جی کے کوچ لوئس اینریک نے اس موقع پر کہا: “میں ریفری کے فیصلے پر بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کا ارادہ نقصان پہنچانے کا نہیں ہوتا، لیکن اس طرح کے میچز میں ریفری کے لیے فیصلے کرنا آسان نہیں ہوتا۔”
پی ایس جی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دوناروما کا جمعرات کو طبی معائنہ کیا جائے گا اور انہیں چند دن کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
میچ میں، ڈیزائر ڈو نے پی ایس جی کو برتری دلائی، لیکن موناکو نے ایلیسی بین سیگھر کی پنالٹی اور بریل ایمبولو کے گول کی مدد سے 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم، اوسمان ڈیمبیلے نے پی ایس جی کے لیے دو گول کیے، جبکہ گونکالو راموس کے ہیڈر نے ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط کیا اور بلآخر 4-2 سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس شاندار جیت کے بعد پی ایس جی نے کرسمس وقفے سے پہلے لیگ میں 10 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی۔