آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی،ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن

0
152

آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی،ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن

اردو انٹر نیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق، قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے لاہور میں ٹریننگ کے بعد. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، جو کہ ایشیا کی بڑی فٹ بال ٹیمیں ہیں۔

آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی،ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن
Head coach Stephan Constantine talked to media in Lahore.

اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اور ہم 21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک (اردن) سے کھیلنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دن میں باقی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کوچ کا کہنا تھا کہ موجود ٹیم کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈکپ اور آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی البتہ ساف کپ اور ایشین کپ کوالیفائرز کیلئے بھرپور محنت کرینگے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ میچ پاکستان ٹیلی ویژن پہ ، 21 تاریخ کیو دوپہر 2 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا.

آنے والےورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی،ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن
Pakistan and Jordan FIFA qualifier match will be broadcast live on PTV.

اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 میچز کیلئے پی ایف ایف نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ گول کیپرز یوسف بٹ،ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط،ڈیفینڈرز عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، مڈفیلڈرز راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز ، فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس شامل ہیں۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑی پیر کو ٹیم جوائن کریں گے ۔ دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی،دوسرا میچ اردن میں 26مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 11مارچ کو لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد منتقل ہوگا،پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔