Monday, October 7, 2024
Homeکھیلکرکٹپریذیڈنٹ کپ: ایس این جی پی ایل نے ایچ ای...

پریذیڈنٹ کپ: ایس این جی پی ایل نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم فائنل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو شکست دے کر پریذیڈنٹ کپ گریڈ 1 کی ٹرافی جیت لی۔

ایس این جی پی ایل نے 190 رنز ہدف کے تعاقب میں حسیب اللہ خان ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے ٹاپ ا سکورر رہے انہوں نے تیز رفتار سنچری بناتے ہوئے باؤنڈری اور چھکے لگانے کا سلسلہ برقرار رکھا۔

پریذیڈنٹ کپ: ایس این جی پی ایل نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی

حسیب اللہ، کے 79 گیندوں پر 101 رنز نے ایس این جی پی ایل کو 141 گیندوں اور آٹھ وکٹوں کے ساتھ فتح تک پہنچا دیا۔

ایس این جی پی ایل کی اننگز میں دوسری قابل ذکر کارکردگی عبداللہ شفیق کی تھی جو 46 گیندوں پر صرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایچ ای سی کے محمد جنید اور عاقب لیاقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، ٹاس جیت کر، ایس این جی پی ایل نے ایچ ای سی کو بیٹنگ کے لیےدعوت دی وہ صرف 189 رنز کا مجموعی اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے سب سے زیادہ اسکورر غازی غوری تھے جنہوں نے 49 گیندوں پر صرف 30 رنز بنائے انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور دو چوکے لگائے۔

پریذیڈنٹ کپ: ایس این جی پی ایل نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی

شاہد عزیز اور محمد جنید نے 25، 25 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان محمد ہریرہ صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایچ ای سی کے بلے باز ایس این جی پی ایل کے باؤلرز کے حملے سے سنبھل نہ سکے اور اننگز کے صرف 45.4 اوورز میں ہی آل آؤٹ ہو گئے۔

ایس این جی پی ایل کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بلاول بھٹی نکلے جنہوں نے بیک ٹو بیک تین وکٹیں حاصل کیں اور ایچ ای سی کی گرتی ہوئی بیٹنگ لائن اپ کو مزید نقصان پہنچایا۔

پریذیڈنٹ کپ: ایس این جی پی ایل نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی

محمد علی، شاہنواز دہانی اور یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

حسیب اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

واضح رہےٹورنامنٹ 24 اپریل کو شروع ہوا جس میں سات ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے حصہ لیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments