Preparations for PSL Season 11, official announcement of player draft workshop-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنے 11ویں ایڈیشن کے لیے پلیئر ڈرافٹ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جو اتوار کو منعقد ہو گی پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے، جہاں آئندہ پلیئر ڈرافٹ سے متعلق اہم رہنمائی اور بصیرت فراہم کی جائے گی سلمان نصیر کے مطابق ایونٹ سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ لیگ پہلی بار آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گی پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔



