ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں تین میچوں کے بعد پہلی جیت حاصل کی۔ اس جیت میں جیمز میڈیسن کی واپسی اور فاتح گول نے اہم کردار ادا کیا، میڈیسن جو انجری کے باعث تقریبا چار ہفتے کھیل سے باہر رہے تھے، انہوں نے کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسان گول کے ذریعے ٹوٹنہم کو برتری دلا دی۔

یونائیٹڈ کے پاس گول برابری کے مواقع تھے، لیکن اس کے باوجود یہ میچ یونائیٹڈ کے لیے غیر متاثر کن رہا۔
ٹوٹنہم کی یہ جیت اینج پوسٹیکوگلو کے لیے ایک اہم کامیابی تھی اور اب لیگ اسٹینڈنگ میں وہ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اور یونائیٹڈ سے آگے ہیں۔
دوسری جانب، یونائیٹڈ کی مشکلات جاری ہیں اور انہیں گزشتہ چار لیگ میچوں میں سے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ وہ اس وقت ریلیگیشن زون سے 12 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔
