Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: انجری ٹائم میں ہیری ولسن کے دو شاندار گول، فلہم...

پریمیئر لیگ: انجری ٹائم میں ہیری ولسن کے دو شاندار گول، فلہم کی برینٹ فورڈ کو شکست

Published on

پریمیئر لیگ: انجری ٹائم میں ہیری ولسن کے دو شاندار گول، فلہم کی برینٹ فورڈ کو شکست

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) فلہم کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔

کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران فلہم اور برینٹ فورڈ کے درمیان زبردست مقابلہ ثابت ہوا، جس میں سبسٹیٹیوٹ ہیری ولسن نے انجری ٹائم میں فلہم کے لیے ناقابل یقین دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

برینٹ فورڈ کی جانب سے واحد گول وٹالی جینلٹ نے سکور کیا، میچ کے پہلے ہاف میں، برینٹ فورڈ کے ویٹالی جینلٹ نے 25 گز سے زبردست شاٹ کے ذریعے گول کیا، جس سے برینٹ فورڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہوئی۔

کھیل میں ایک اہم موڑ تب آیا جب کوچ نے آخری آٹھ منٹ میں ہیری ولسن کو میدان میں اتارا۔

انجری ٹائم میں، اداما ٹراورے کے کراس پر ولسن نے گیند کو اپنے بوٹ کے بیرونی حصے سے گول کیپر کے اوپر سے گول میں ڈال کر اسکور 1-1 کر دیا۔

اس کے بعد 97ویں منٹ میں انٹونی رابنسن کے کراس پر ولسن نے ایک شاندار ہیڈر مار کر دوسرا گول کیا اور فلہم کو 2-1 کی برتری دلائی، جس کے بعد اسٹیڈیم خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یہ فلہم کی پریمیئر لیگ میں چوتھی فتح ہے اور وہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this