فلہم نے برائٹن کو 1-3 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ میچ کریون کاٹیج کے میدان میں شدید بارش اور تیز ہوا میں کھیلا گیا اس کے باوجود فلہم کے ایلکس ایوبی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول کیے۔
میچ کے آغاز کے صرف تین منٹ بعد، برائٹن کے گول کیپر بارٹ وربروگن نے پاس دینے میں غلطی کی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایلکس ایوبی نے پہلا گول کیا۔ فلہم نے مزید مواقع پیدا کیے لیکن برائٹن کے دفاع نے انہیں کافی حد تک ناکام بنادیا۔
دوسرے ہاف میں، برائٹن نے اچھی واپسی کی اور کارلوس بالیبا کے ذریعے ایک خوبصورت گول کیا۔ لیکن یہ برابری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔
Photo-Reuters
کھیل کے 79 ویں منٹ میں آندریاس پریرا کے کارنر پر برائٹن کے میٹ اوریلی نے بدقسمتی سے گیند کو اپنے ہی جال میں ڈال دیا، جس سے فلہم کو برتری ملی۔ آخر میں، ایلکس ایوبی نے 87 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے میچ کو 1-3 کے اسکور پر ختم کیا۔
فلہم کی یہ فتح انہیں اسٹینڈنگ میں چھٹی پوزیشن پر لے آئی، جبکہ برائٹن ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔
![premier league standings](https://urduintl.com/wp-content/uploads/2024/12/Screenshot-2024-12-06-120345-640x575.webp)