Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: جیمز تارکوسکی کا آخری لمحات میں شاندار گول، لیور پول...

پریمیئر لیگ: جیمز تارکوسکی کا آخری لمحات میں شاندار گول، لیور پول کا فتح کا خواب چکنا چور

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیور پول اور ایورٹن مدمقابل تھے، گڈیسن پارک میں ہونے والے اس میچ میں لیورپول کی کامیابی یقینی نظر آرہی تھی، جس سے لیگ میں ان کی برتری نو پوائنٹس تک بڑھ سکتی تھی، لیکن میچ کے آخری سیکنڈز میں ایورٹن کے تارکوسکی نے برابری کا گول کر دیا۔

میچ کے 11ویں منٹ میں جیراڈ برانتھویٹ کی فری کک پر بیٹو نے گول کرکے ایورٹن کو برتری ابتدائی دلا دی۔ اس کے 5 منٹ بعد ہی، محمد صلاح کے کراس پر الیکسس میک الیسٹر نے گول کرکے اسکور برابر کر دیا اور پھر کھیل میں 17 منٹ باقی تھے جب، محمد صلاح نے برانتھویٹ کی غلط کلیئرنس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیورپول کی جیت کو تقریبا یقینی بنا دیا۔ تاہم، میچ کے آخری لمحات میں جیمز تارکوسکی نے گول داغ کر میچ برابر کردیا۔

James Tarkowski's last-gasp equaliser sparks wild scenes at Goodison Park
James Tarkowski’s last-gasp equaliser sparks wild scenes at Goodison Park

میچ کے دوران ماحول کافی گرم رہا۔ ایورٹن کے عبدولائے ڈوکور نے لیورپول کے شائقین کو اشتعال دلایا، جس پر لیورپول کے کرٹس جونز نے ردِعمل دیا، اور دونوں کھلاڑیوں کو ریفری نے باہر بھیج دیا۔ اس کے علاوہ، لیورپول کے مینیجر آرنے سلاٹ اور ان کے اسسٹنٹ کو بھی میچ کے بعد ریڈ کارڈ دے دیا گیا۔

لیورپول اس نتیجے کے بعد پریمیئر لیگ میں سات پوائنٹس کی برتری کے ساتھ سرفہرست ہے، لیکن اس ڈرامائی میچ کے بعد زیادہ خوشی ایورٹن کو ہوئی جو اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

premier league standings
premier league standings

Latest articles

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

More like this