
Arsenal drop important points in title race after 1-1 draw with Fulham
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے پریمیئر لیگ میں فلہم کے خلاف ایک دلچسپ میچ میں 1-1 سے ڈرا کھیل کر لیورپول کے ساتھ پوائنٹس کا فرق کم کرنے کا موقع گنوا دیا۔ کریون کاٹیج میں کھیلے گئے اس میچ میں آرسنل کی جانب سے آخری لمحات میں کیا گیا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، جس کی وجہ سے آرسنل جیت سے محروم رہا۔
راؤل حیمنیز نے فلہم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول اسکور کیا۔ انہوں نے کینی ٹیٹی کی پاس پر گیند کو گول میں پہنچایا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ آرسنل کی جانب سے دوسرے ہاف میں ولیم سلیبا نے کائی ہیورٹز کی مدد سے گیند کو گول میں پہنچایا اور اچھی کارنر کِک حکمت عملی کے ذریعے گول کر کے میچ برابر کیا ۔
میچ کے آخری لمحات میں بکائیو ساکا نے گیبریل مارٹینیلی کی کراس پر ایک گول کیا، لیکن آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے اس گول کو مسترد کردیا گیا۔ میچ کے بعد آرسنل کے کوچ میکل آرٹیٹا نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
