جناح سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری نیشنل ویمنز کلب چیمپئن شپ 2024 کے آخری مرحلے میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔
پہلے میچ میں ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی نے جافا ڈبلیو ایف سی کے خلاف 7-0 سے فتح سمیٹی۔ فرشتہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جنہوں نے 5 گول اسکور کیے جبکہ صادقہ اور فرزانہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
ممبر قومی اسمبلی اور سابقہ نگراں وزیر برائے کھیل، نوجوانوں کے امور اور ثقافت بھی تماشائیوں میں ہزارہ کوئٹہ ایف.سی کی حمایت میں میچ دیکھنے آئے، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کوئٹہ سے بچوں کی اس ٹیم کی اسلام آباد تک رسائی ایک مشکل عمل رہا ہوگا جس کے تشکر کے اظہار میں انہوں نے میچ میں حاضری دی. اردو انٹنر نیشنل سے بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ایسی سرگرمیا ں کو مزید پزیرائی ملنی چاہیے جن سے ہم تعاصب سے بالاتر ہو کر کھیل کی خوبصورتی پہ دیہان دیں اور ایک مقصد کے لیے اتفاق سے رہیں.
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو انہوں نے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پہ مبارکباد دی اور میڈیا کے اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ کوریج نہ دینے پر ناراضغی کا اظہار بھی کیا. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فٹبال کو پاکستان میں غریبوں کا کھیل تصور کیا جائے اور اس کے مقابلوں کے انعقاد کو مزید حوصلہ افزائی دی جائے.
دن کے دوسرے میچ میں ٹی ڈبلیو کے نے دیا ایف سی کو 13-0 سے شکست دی۔ انوشے عثمان نے چار، اقصیٰ نے تین انمول خان اور انمول ہرا نے دو دو جبکہ عائدہ ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔