Thursday, February 20, 2025
Homeکھیلناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش 2024 فائنل جیت لیا

ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش 2024 فائنل جیت لیا

Published on

ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش 2024 فائنل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں بیگا اوپن 2024 اسکواش ٹائٹل جیت کر اپنے شاندار کیرئیر میں ایک اور کارنامہ انجام دیا۔

فائنل میں اقبال، نے ہانگ کانگ کے میتھیو لائی کے خلاف 11-6,11-1 اور 11-3 سے فتح حاصل کرکے 12,000 ڈالرکی انعامی رقم کے ساتھ کیریئرکا 17واں ٹائٹل جیت لیا۔

یہ میچ صرف 24 منٹ تک جاری رہا اور انہوں نے کورٹ پر مشہور کھلاڑی کی صلاحیت اور مہارت کی عکاسی کی۔

انہوں نے اپنے آخری پانچ ٹورنامنٹس میں سے چار جیتے ہیں اور اب وہ ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی کی جیت اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کے رابن گڈولا کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

اس میچ میں اقبال پہلا گیم جیتنے میں کامیاب رہے لیکن انہیں اس وقت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے حریف گڈولا نے دوسرے گیم میں میچ برابر کر دیا۔

تاہم، پاکستانی کھلاڑی نے اگلے دو گیمز پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-11، 11-4، 2-11 اور 3-11 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی...

بلوچستان، کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 مسافروں کو قتل کردیا

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں قومی شاہراہ پر مسلح دہشت گردوں نے مسافر کوچ...

امریکہ کی نئی پالیسی یا افغان اتحادیوں سے بے وفائی؟ 2 لاکھ افغانوں کا مستقبل داؤ پر

امریکی حکومت نے امریکہ میں افغان مہاجرین کی آبادکاری کی نگرانی...

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

More like this