Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پی ایف ایف کے صوبائی اور علاقائی انتخابات کامیابی سے مکمل

PFF provincial and regional elections successfully completed

PFF provincial and regional elections successfully completed Photo-PFF

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے صوبائی اور علاقائی انتخابات کی تکمیل کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا، ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی نے دیگر ارکان محمد شاہد نیاز کھوکھر، سعود ہاشمی اور حارث عظمت کی معاونت سے فیفا اورایشین فٹبال کنفیڈریشن کی نگرانی میں ترتیب دیے گئے انتخابی روڈ میپ کو مکمل کرنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

چیئرمین ہارون ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس پیشہ ورانہ مہارت اور سخت محنت پر روشنی ڈالی جس کے ساتھ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی (این سی) نے یہ انتخابات کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح کے الیکشن پاکستان میں منتخب فٹبال باڈی کی بحالی کیلئے فیفا کی جانب سے ہمیں دیئے گئے مینڈیٹ میں ایک اہم سنگ میل ہیں، این سی نے ابتدا سے ہی ایک منصفانہ اور شفاف عمل کو یقینی بنایا جس کا آغاز کلبز کی تاریخی سکروٹنی سے ہوا، اس کے بعد ضلعی انتخابات مکمل ہوئے، حال ہی میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں ملک بھر کی فٹبال برادری نے بھرپور حصہ لے کر این سی اور سسٹم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

PFF provincial and regional elections successfully completed
PFF provincial and regional elections successfully completed
Photo-PFF

ہارون ملک نے کہا کہ این سی نے آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں کلبز کی شرکت کو یقینی بنایا، جانچ پڑتال کا مرحلہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ایک بنیادی قدم تھا کہ صرف حقیقی فٹبال سٹیک ہولڈرز انتخابی عمل میں شامل ہوں، این سی نے بنیادی مینڈیٹ الیکشن کے ساتھ پاکستان فٹبال کے وسیع تر آپریشنز کو منظم کرنے کیلئے بھی بے پناہ کام کیا، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سرگرمیاں بحال کی گئیں، قومی خواتین ٹیم کی ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنایا گیا،نارملائزیشن کمیٹی نے تمام سرگرمیوں میں پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا۔

مزید یہ کہ فٹسال ایونٹس کے انعقاد کے ساتھ کوچز اورریفریز کیلئے کورسز کا اہتمام کیا گیا۔این سی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کمان منتخب باڈی کو حوالے کرنے کیلئے اگلے دو مراحل کے حوالے سے آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ پہلے کانگرس کی تشکیل پھر ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے الیکشن ہوں گے۔ اس موقع پر این سی کے چیئر پرسن ہارون ملک اور دیگر ارکان نے ہر قدم پر بھرپور ساتھ دینے پر فٹبال برادری اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی صاف اور شفاف سسٹم کے تحت معاملات چلانے کی بھرپور کوشش جاری رہے گی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو فٹبال ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان فٹ بال فیدریشن فٹبال اپڈیٹ کھیل کھیل کی اردو خبر ل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ نارملائزیشن کمیٹی

Post navigation

Previous: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Next: ایران کی طرف سے “قتل” کا خطرہ، امریکی انٹیلی جنس نے ٹرمپ کو آگاہ کر دیا

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.