Friday, July 5, 2024
کھیل
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مہارت میں اضافہ کے لیے گول کیپر...


پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے مہارت میں اضافہ کے لیے گول کیپر کوچنگ کلینکس کی میزبانی کی

قومی ویمنز ٹیم کے گول کیپر کوچ احسن اللہ خان کی رہنمائی میں گول کیپر کوچنگ کلینک لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پی ایف ایف این سی کے چیئرمین ہارون ملک نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ گول کیپر کوچنگ کلینک کے انعقاد کا بنیادی مقصد کوچز کو موثر گول کیپنگ کے لیے ضروری تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ جمعہ کو لاہور میں کلینک کے اختتام کے بعد 17 اور 18 دسمبر کو اسلام آباد، 20 اور 21 دسمبر کو پشاور، 23 اور 24 دسمبر کو کوئٹہ اور 26 اور 27 دسمبر کو کراچی میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کلینک کا مقصد ہر شہر سے 8 سے 12 شرکاء کو گول کیپنگ مہارت پر مزید ٹریننگ دینا ہے، جس میں مرد اور خواتین دونوں کوچز شامل ہوں گے.
اس موقع پر، احسن اللہ خان کا کہناتھاکہ ، “اس کلینک کے انعقاد کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوچز اپنے گول کیپرز کو بہترین مشقیں فراہم کریں۔ کلینک میں نظریاتی اور عملی دونوں طرح کے اجزاء شامل ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف نچلی سطح کی فٹبال کو فائدہ دے گا بلکہ کلبوں اور اکیڈمیوں کے لیے طویل مدت میں فائدہ مند بھی ثابت ہوگا۔ ان ورکشاپس کی کامیابی سے مزید شہروں تک توسیع کی راہ ہموار ہو گی۔

دیگر خبریں

Trending