پی سی بی نےپاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہونا ہے اور اسےمنتقل کرنے کا فیصلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تزئین و آرائش کے کام کے باعث کیا گیا۔
پی سی بی نے کہا کہ یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے کراچی میں ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا، راولپنڈی میں ایسا نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ، تعمیراتی کام سے نکلنے والی دھول کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈکاسٹرز اور میڈیا کی صحت اور تندرستی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور پی سی بی آئی سی سی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہر چیز کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔