Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نےپاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ شیڈول کی تصدیق کر...

پی سی بی نےپاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ شیڈول کی تصدیق کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو اس سال دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کی تصدیق کر دی۔

اس دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز شامل ہوں گے دو ٹیسٹ میچ بھی سیریز کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔

دریں اثنا، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے دو میچ سنچورین (26-30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3-7 جنوری) میں ہونے والے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ 19 نومبر کو آسٹریلیا سے وطن واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن روانہ ہوگا۔

پاکستان 1994-95 کے بعد ساتویں مرتبہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ م

شیڈول:

دسمبر 10. پہلا ٹی ٹوئنٹی، ڈربن

دسمبر13 . دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سنچورین

دسمبر 14. تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جوہانسبرگ

دسمبر17 . پہلا ون ڈے، پارل

دسمبر19. دوسرا ون ڈے، کیپ ٹاؤن

دسمبر 22 . تیسرا ون ڈے، جوہانسبرگ

دسمبر 26-30. پہلا ٹیسٹ، سنچورین

جنوری3-7 . دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this