Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے پاکستان شاہینز کے خلاف بنگلہ دیش اے کے...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز کے خلاف بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے پاکستان شاہینز کے خلاف بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش اے مینز کے دورہ پاکستان کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچ کھیلے گی میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

نظرثانی شدہ سیریز کا شیڈول
اگست10 .اسلام آباد آمد

گیارہ اور 12 اگست . تربیت اور مشق

اگست 13-16 . پہلا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز

اٹھارہ اور 19 اگست -تربیت اور مشق

اگست 20. دوسرا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز

اگست 26. پہلا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز

اگست28. دوسرا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز

اگست30 – تیسرا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کی کپتانی سعود شکیل کریں گے اسکواڈ میں ٹیسٹ ٹیم کے ارکان کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی شامل ہوں گے۔

چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز نے بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی سربراہی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جیسن گلیسپی اور اظہر محمود 11 اگست کو قومی ٹیم کے کیمپ پر توجہ مرکوز کرنے سے قبل عمر گل کی مدد کریں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments