PCB decides to complain to ICC over inappropriate behavior of Indian players-PCB
ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک
PCB decides to complain to ICC over inappropriate behavior of Indian players-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے مبینہ نامناسب رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے شکایت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فائنل کے دوران بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کو مسلسل اشتعال دلاتے رہے، جس پر آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی اوپنر سمیر منہاس کی 172 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے 347 رنز بنائے، جبکہ بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔