PCB Chairman Mohsin Naqvi announces PSL 11 dates in New York-PCB
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا تاریخوں کا اعلان نیویارک میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو کے موقع پر کیا گیا، جس میں پی سی بی عہدیداران اور قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پی سی بی، پی ایس ایل آرگنائزرز کے ساتھ مل کر کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں اور پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا قیمتی موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل شائقینِ کرکٹ کے لیے اعلیٰ معیار کی تفریح مہیا کر رہی ہے۔




